آرمی چیف نے فوجی جوانوں اورشہدا کے اہلخانہ کواعزازات سےنواز

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے فوجی جوانوں اورشہدا کے اہلخانہ کواعزازات سےنواز ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونیوالی تقریب میںآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہادری کے جوہر دکھانے والے 7 افسران، 3 جونیئر کمیشنڈ افسران (جے سی او) اور 30 سپاہیوں کو تمغہ بسالت سے نوازا جبکہ شہدا کے تمغے ان کے خاندان کے افراد نے وصول کیےجبکہ48 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آج ہم پھرماردرِ وطن پے قُربان ہونے والے ہمارے بہادر جوانوں کی قُربانی کوخراج تحسین کرنے کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں، ۔یہ پاکستان جو آج محفوظ ہے، جہاں ہم رات کو آرام سے سوتے ہیں، یہ انہی آفیسرز، جے سی اوزاور جوانوں کے خون کی قُربانی کے ذریعے ممکن ہوا ہے۔
’’ون کوائن‘‘ کرنسی کی خالق نے سرمایہ کاروں کو کیسے لوٹا؟
انکاکہنا تھا آجکل بلوچستان میں کئی جگہ پر ہیضہ پھیلاہوا ہے وہاں پر پانی کی کمی ہے اور میرے بتائے بغیر وہاں پر فوج پہنچ کر اُن لوگوں کی خدمت کر رہی ہے، صاف پانی مہیا کر رہی ہے اور اس کام کو ہم اپنا فخر محسوس کرتے ہیں۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا میں اپنے شہدا کے ورثا کو یقین دلاتا ہوں کہ انشا اللہ آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے، دُنیا مجھے کہتی ہے کہ یہ واحد فوج ہے جس نے دہشتگردی کا خاتمہ کیا، میں ہمیشہ بتاتا ہوں کہ ہمارے پاس ایسی مائیں ہیں جو اپنے لختِ جگر، ہماری ایسی بہنیں ہیں جو اپنے شوہر اور ایسے بچے ہیں جو اپنے والد اس ملک پر قُربان کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔
آرمی چیف نے کہا جب تک ایسی ہماری مائیں اورہماری بہنیں موجود ہیں تو مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، میں ہمیشہ یہ کہتا ہوں کہ ہمارے اصل ہیرویہ ہمارے شہید ہیں،یہ ہمارے غازی ہیں اور جو قومیں اپنے شہیدوں کو یا ہیروز کو بھول جاتی ہیں، وہ قومیں مٹ جایا کرتی ہیں، ایک شہید جو ہے جب تک دُنیا قائم ہے۔
