آرمی چیف نے بچی کی وڈیرے کی شکایت کا نوٹس لے لیا

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایک شہید سپاہی کی پر اعتماد بیٹی کی شکایت کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے، ویڈیو میں موجود شہید سپاہی کی بیٹی نے آرمی چیف سے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی کا وڈیرہ ہمیشہ سیلاب کے پانی کا رخ ان کے گھر کی طرف کر دیتا ہے۔
آرمی چیف نے بچی سے کہا پریشان نہ ہوں، آئندہ وہ وڈیرہ آپ کی طرف پانی نہیں چھوڑے گا، آرمی چیف نے سٹاف کو بھی ہدایت دی کہ وڈیرے کو میسیج کر دیں، آئندہ ایسا نہ کرے ورنہ تمہارا پانی کہیں اور پہنچ جائے گا، یوم تکریم شہداء کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
