‘ارشد چائے والے’ نے لندن میں اپنا کیفے کھول لیا

2016 میں سوشل میڈیا پر عالمی سطح پر مقبول ہونے والے پاکستانی ارشد چائے والے نے لندن کی مصروف شاہراہ پر اپنا خود کا کیفے کھول لیا۔ارشد نے ‘چائے والا’ کے نام سے یہ کیفے لندن 229 الفورڈ لین میں کھولا ہے جہاں پاکستانیوں سمیت بھارتی اور بنگلادیشی بڑی تعداد میں قیام پذیر ہیں۔چائے والا برانڈ کو تین سرمایہ کار بھائی بہادر درانی، نادر درانی اور اکبر درانی خصوصی طور پر لندن لائے ہیں جو کہ اب پورے برطانیہ، یورپ، شمالی امریکا، ایشیا، آسٹریلیا اور مشرق وسطیٰ میں اس کی فرنچائزز کھولنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
یقیناً اس نے اپنے خوابوں میں بھی نہیں سوچا ہوگا کہ ایک دن وہ عالمی سطح پر ایک سوشل میڈیا سنسیشن، فیشن آئیکون، ایک برانڈ اور لندن جیسی جگہ پر فرنچائز کا مالک بن جائے گا۔
اگر ہم لندن میں کھولے گئے اس کیفے کی بات کریں تو اس میں جنوبی ایشیا کے روایتی اور ثقافتی رنگ نمایاں ہیں جس میں ٹرک آرٹ سے لے کر ہاتھ سے
سائفر سابق وزیراعظم کا پری پلان ڈرامہ تھا،اعظم خان کااعترافی بیان
سجایا گیا ویسپا بھی شامل ہے۔
