ایشیا کپ کی ٹرافی نہ ملی، بھارتی کھلاڑیوں کی جعلی تصاویر پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ

ایشیا کپ 2025 جیتنے کے باوجود اصل ٹرافی حاصل نہ کرنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر فرضی تصاویر شیئر کرنا شروع کر دی ہیں، جس پر کرکٹ شائقین کی جانب سے سخت تنقید کی جا رہی ہے۔
ابھیشیک شرما اور شبھمن گل نے حال ہی میں ایسی پوسٹ شیئر کی جس میں وہ ایک ٹرافی کے ساتھ کھڑے دکھائی دے رہے ہیں، حالانکہ بھارت کو ایشیا کپ کی اصل ٹرافی ہٹ دھرمی کے باعث دی ہی نہیں گئی تھی۔
کرکٹ فینز نے ان تصاویر پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب اصل ٹرافی ملی ہی نہیں تو اس طرح کی "ایڈیٹڈ تصاویر” شیئر کرنے کا کیا مقصد ہے؟
یاد رہے کہ بھارتی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ کرنے سے انکار کیا تھا، جس کے باعث ایشین کرکٹ کونسل (ACC) کے صدر محسن نقوی نے ٹرافی دینے سے انکار کر دیا تھا۔ بھارتی ٹیم نے بھی تقریب میں کسی اور ذریعے سے ٹرافی لینے سے انکار کیا اور بالآخر ٹرافی کسی کو نہ دی جا سکی۔
