ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ،نورزمان،ناصراقبال فائنل میں پہنچ گئے

پاکستانی اسکواش کھلاڑی نور زمان اور ناصر اقبال ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

ملائیشیا میں جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستانی جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد ملائشین کھلاڑیوں سیافک کمال اور ڈنکن لی کو 2-1 سے شکست دی۔ میچ کا اسکور 11-10، 9-11 اور 9-11 رہا۔

اس کامیابی کے بعد پاکستان کی جوڑی فائنل میں روایتی حریف بھارت کا سامنا کرے گی، جہاں نور زمان اور ناصر اقبال کا مقابلہ بھارتی کھلاڑی ابھے سنگھ اور ویلاون سینتھلکمار سے ہوگا۔

Back to top button