ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کے 5 کھلاڑی سیمی فائنل میں پہنچ گئے

کوریا میں جاری ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پانچ پاکستانی کھلاڑی مختلف ایج گروپس کے سیمی فائنلز میں پہنچ چکے ہیں۔

بوائز انڈر 19 کیٹیگری میں عبداللہ نواز نے ہانگ کانگ کے وانگ ونگ کیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی۔ عبداللہ نے 11-4، 11-4 اور 11-6 سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

بوائز انڈر 15 میں پاکستان کے دو کھلاڑی نعمان خان اور احمد رایان خلیل نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔
نعمان خان نے بھارت کے ہرشل رانا کو 11-6، 11-5 اور 11-7 سے شکست دی، جبکہ احمد رایان خلیل نے ملائیشیا کے ارمان مرزا بن اشرف کو 11-7، 11-3 اور 11-3 سے ہرا کر ٹاپ فور میں جگہ بنائی۔

بوائز انڈر 13 کیٹیگری میں ٹاپ سیڈ سہیل عدنان نے بھارت کے ابھے اودے اروڑا کو باآسانی مات دی۔ میچ کا اسکور 11-2، 11-8 اور 11-2 رہا۔

 ٹیسٹ بیٹرزکی رینکنگ جاری،پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10سےباہر

 

گرلز انڈر 13 میں ماہنور علی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کی آنیکا کلنکی کو 11-6، 11-2 اور 11-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

تاہم گرلز انڈر 15 کے کوارٹر فائنل میں سحرش علی کو ملائیشیا کی کھلاڑی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Back to top button