اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے راولپنڈی کی پچ پر سوال اٹھادیے

قومی کرکٹ ٹیم کے  اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے راولپنڈی کی پچ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ٹیم سلیکشن کےبعد ہم توقع کرتے تھےکہ پچ فاسٹ بولرزکےلیے سازگار ہوگی مگر ایسا نہ ہوسکا، دوسرے ٹیسٹ میں سیمنگ اور باؤنسی ٹریک بنانا چاہیے۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں شریک بنگلا دیش کے کرکٹر شکیب الحسن پر قتل کا مقدمہ درج

قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور موجودہ اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کا کہنا تھا کہ پہلے دن تین گھنٹے دھوپ نہیں نکلی اس وجہ سےپچ تبدیل ہوگئی،اگر ہم کسی اسپنر کو کھلاتے تو ایک بیٹر کو ٹیم سےکم کرناپڑتا، بنگلہ دیش نے اسپنر کوکھلایا لیکن انہیں بھی خاطر خواہ نتائج  نہ مل سکے، انہوں نے کہ کہ جو کمبی نیشن ہم نےبنایا اس طرح کی پچ نہیں بن سکی،دوسرے ٹیسٹ میں جس طرح کی پلاننگ ہم کررہے ہیں ہمیں بہتر پچ درکار ہوگی۔

اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے کہاکہ شاہین شاہ آفریدی نےابھی ردھم نہیں پکڑا، وہ مزید بہتری کی کوشش کررہے ہیں، شاہین ہمارےبہترین باؤلر ہیں، ان کا ردھم میں آنا بہت ضروری ہے،20 وکٹیں لے کرہی ہم میچ جیت سکتےہیں۔انہوں ن کہا کہ فاسٹ باؤلر خرم شہزاد نے بہترین باؤلنگ کی، میں محمد علی کی کارکردگی سےبھی مطمئن ہوں ،عامر جمال فٹنس حاصل کرنے کےآخری مراحل میں ہیں۔ اظہر محمود نے کہا کہ نسیم شاہ انجری کےبعد واپس آئےہیں، ٹی ٹوئنٹی کےبعد یہ ان کا یہ پہلا ٹیسٹ ہے، عامر جمال کی شکل میں ہمارے پاس بہترین آل راؤنڈر موجود ہے، عامر اور سلمان آغا پاکستان کا مستقبل ہیں،ہمیں آل راؤنڈر تیارکرنا پڑیں گے، اس کےلیے وقت درکار ہو گا ۔

Back to top button