عمران خان کے قتل کا جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش، علیمہ خان کے رؤف حسن کو  واٹس ایپ پیغامات، نیا پینڈورا باکس کھل گیا

عمران خان کی بہن علیمہ خان کے پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن کے ساتھ واٹس ایپ پیغامات نےنیا پینڈورا باکس کھول دیا۔ رؤف حسن کے فون کے فارنزک تجزیے سے علیمہ خان کےپارٹی میں اثر و رسوخ، بشریٰ بی بی سےتنازع اور جھوٹ کی بنیاد پر بیانیہ بنانے اور فروغ دینےسے متعلق حیران کن حقائق سامنے آگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رؤف حسن کےفون کے فارنزک تجزیے سے انکشاف ہوا ہے کہ 23 جون کو علیمہ خان نے رؤف حسن کو وٹس ایپ پر پیغام بھیجا،بشریٰ بی بی سےمنسوب اس پیغام میں عمران خان سے جیل میں ملاقات اور رونےکی روداد بیان کی گئی، علیمہ خان نے ناراضی کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ بشریٰ بی بی کایہ پیغام احمقانہ ہے، بشریٰ بی بی کاڈس انفارمیشن سیل لوگوں کو اکسارہا ہے۔

کیا تحریک انصاف کی اندرونی جنگ جلسہ منسوخ کرنے کی وجہ بنی ؟

علیمہ خان نے رؤف حسن کو ہدایت کی کہ بشریٰ بی بی کےاس پیغام کی تشہیر نہ کی جائے۔پیغام میں عمران خان اور جیلر کےدرمیان فرضی گفتگو کو بنیاد بناکر عمران خان کی موت کا پروپیگینڈا کرنے کی کوشش کی گئی۔بشریٰ بی بی کی طرف سےبیان کی گئی فرضی گفتگو میں عمران خان نے جیلر سےکہا کہ انہیں معلوم ہے کہ جیلر پر انہیں مارنے کےلیے دباؤ ڈالا جارہاہے، اگر انہیں مارا گیاتو عوام جیلرکو نہیں چھوڑیں گے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ بشریٰ بی بی سےمنسوب پیغام میں کہاگیا کہ عمران خان نےکہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ان کی ساری باتیں عاصم منیر سن رہاہے۔ذرائع کےمطابق رؤف حسن کو بھیجےگئے پیغام میں علیمہ خان بشریٰ بی بی کےپیغامات کو ڈس انفارمیشن قراردے رہی ہیں۔

Back to top button