پاکستان اور بنگلادیش میں بہتری کا عمل سبوتاژ کرنیکی کوششیں ناکام ہونگی، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اوربنگلا دیش کے تعلقات میں بہتری کا عمل سبوتاژ کرنےکی کوششیں ناکام ہوں گی۔

انہوں نےکہا کہ ایسی من گھڑت رپورٹس کو مسترد کرتےہیں جو تعلقات کی بہتری کو نقصان پہنچائیں۔

غیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلاء کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی : طلال چوہدری

 

ترجمان کاکہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 15 سال بعد خارجہ سیکرٹری مذاکرات میں کچھ دیرینہ معاملات پر دونوں ممالک نے اپنے مؤقف واضح اندازمیں پیش کیے،مذاکرات کا مقصد تعلقات کو بہتر بنانا اور باہمی اعتماد کی فضا کو فروغ دینا تھا ۔

دوسری جانب پاکستان اور بنگلادیش کےدرمیان خارجہ سیکرٹری سطح کےمذاکرات  کےحوالے سے بنگلادیش کے سیکرٹری خارجہ جاسم الدین کا کہنا ہے کہ ماضی کےحل طلب مسائل جلد ازجلد حل کرکے فلاحی اور دو طرفہ تعلقات کی راہ ہموار کی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ 27 اور 28 اپریل کو بنگلادیش کا دورہ کریں گے۔

Back to top button