آزاد کشمیر انتخابات: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ شروع

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور ایل اے 28 کے 54 پولنگ سٹیشنوں پر ووٹنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ 2 اگست کو خراب موسم کے باعث ان پولنگ سٹیشنوں پر ووٹنگ ملتوی کردی گئی تھی۔ اب تک کے انتخابی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) 23 نشستیں جیت چکی ہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 9 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔
مظفرآباد ڈویژن میں دوسرے مرحلے کے انتخابات 2 اگست کو منعقد ہوئے تھے، تاہم سڑکیں بند ہونے کے باعث پولنگ عملہ اور انتخابی سامان بعض علاقوں تک نہ پہنچ سکا، جس کے نتیجے میں حلقہ ایل اے 27 میں پولنگ ملتوی کردی گئی، جبکہ حلقہ ایل اے 28 کے چند پولنگ سٹیشنوں پر بھی ووٹنگ مؤخر کی گئی تھی۔
پاکستان نےسینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کا تیسرا مرحلہ 10 اگست کو پونچھ ڈویژن میں منعقد ہوگا۔
