بابراعظم نے گراؤنڈ سٹاف کو شرٹ تحفے میں دیدی

حیدر آباد دکن میں آخری میچ کے بعد  پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور کھلاڑی حیدرآباد دکن کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم کے گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ گھل مل گئے۔اور ان کے ساتھ تصاویریں بھی بنوائیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے  کہ کپتان بابراعظم نے گراؤنڈ  اسٹاف کو  پاکستان ٹیم کی جرسی بھی تحفے میں دی اور ساتھ تصاویر بنوائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ میں حیدرآباد میں یہ آخری میچ تھا اب 14 اکتوبر کو گرین شرٹس بھارت کے خلاف احمد آباد میں میچ کھیلے گی۔

Back to top button