سابق بھارتی کرکٹر بھی رضوان کی تعریف کئے بنانہ رہ سکے

ورلڈ کپ کے اہم میچ میں سری لنکا کیخلاف پاکستان کی کامیابی پر سابق بھارتی کرکٹر بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے، خصوصاً محمد رضوان کی اننگ کو خوب سراہا جارہا ہے۔

سابق بھارتی بلے باز وریندر سہواگ نے ایکس پر  پوسٹ میں لکھا کہ  کیا  پھینٹا  لگایا،  ورلڈکپ  میں  سب سے  بڑا ہدف کامیابی سے  حاصل کرلیا، 2  وکٹیں گرنے کے بعد پاکستان  نے  بہترین کھیلا، عبداللہ شفیق نے  اطمینان کے  ساتھ خوبصورت اننگ کھیلی اور  رضوان  نے  ثابت کیا کہ  وہ اس قدر  قابل اعتبار  کیوں ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر وسیم جعفر نے کہا کہ آج ہم نے 5 سنچریاں دیکھیں مگر رضوان نے میلہ لوٹ لیا۔

سابق بھارتی فاسٹ بولر عرفان پٹھان کا کہنا تھا کہ رضوان نے 50 اوور وکٹ کیپنگ کے بعد سنچری بھی بنائی، وہ پاکستانی ٹیم میں اسپن بولنگ کو کھیلنے والے بہترین بیٹر ہیں۔

عرفان پٹھان نے عبداللہ شفیق کی بھی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے ورلڈکپ کے دباؤ کو آسانی کے ساتھ سنبھال لیا۔

Back to top button