پاک سری لنکا میچ کے دوران سٹیڈیم میں پاکستان کے حق میں نعرے لگ گئے

آئی سی سی ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف میچ میں حیدرآباد دکن کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں شائقین کی جانب سے ‘ جیتے گا بھئی جیتے گا پاکستان جیتے گا’ کے نعرے لگ گئے۔و ورلڈکپ کا آٹھواں میچ راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں کھیلا گیا جہاں سری لنکن کپتان داسن شناکا نے کپتان بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے، کوشال مینڈس 122 اور سمارا وکرما 108 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان نے سری لنکا کا 345 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کےنقصان پر 49 ویں اوور میں پورا کیا، عبداللہ شفیق نے 113 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان 131 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ہدف کے تعاقب میں جب پاکستان کرکٹ ٹیم بیٹنگ کررہی تھی اس وقت گراؤنڈ میں شائقین کی جانب سے ‘جیتے گا بھئی جیتے گا پاکستان جیتے گا’ کے نعرے لگائے گئے جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔سری لنکا کے خلاف345 رنز کے ہدف کا کامیابی سے تعاقب ورلڈکپ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے سب سے بڑا رن چیز ہے۔
