بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائیوں میں 12 دہشت گرد جہنم واصل

بلوچستان میں 25 اور 26 اگست کی رات دہشت گردوں نے متعدد جگہوں پر بزدلانہ حملے کیےتاہم سیکیورٹی فورسز نے 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
قلات : دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 10افراد جاں بحق
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشت گردون کے حملوں کا مؤثر جواب دےرہے ہیں، جوابی کارروائیوں میں اب تک 12 دہشت گرد جہنم واصل کیے جاچکے ہیں جب کہ متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئےہیں۔
یادرہے کہ گزشتہ رات بھی دہشت گردوں نے بلوچستان کےعلاقوں قلات اور موسیٰ خیل میں بزدلانہ حملے کرکے معصوم شہریوں اور فورسز کےجوانوں کو شہید کیا۔
