عامر لیاقت کی پہلی اورتیسری اہلیہ میں جنگ تیز
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی موت کے بعد ان کی پہلی اور تیسری اہلیہ کے مابین شروع ہونے والی لفظی جنگ میں تیزی آگئی ہے، اور دونوں ایک دوسرے پر مختلف الزامات عائدکر رہی ہیں، مرحوم کی تیسری اہلیہ دانیہ نے کہا کہ عامر کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال ان کی طلاق بارے بات کرنے سے قبل اپنے اندر جھاکیں، ان کا کوئی حق نہیں بنتا کہ وہ اس ایشو پر کوئی بات کریں۔ دانیہ نے کہا کہ عامر لیاقت اصل میں بشریٰ اقبال کی جانب سے دی گئی اذیت کا شکار ہو کر موت کے منہ میں گئے لہذا اب ان کا نام لے کر ہمدردی سمیٹنے کی ضرورت نہیں۔
یاد رہے کہ عامر لیاقت رواں ماہ 10 جون کو انتقال کر گئے تھے، ان کی سابق اور پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال نے گزشتہ ماہ دعویٰ کیا تھا کہ عامر لیاقت نے دانیہ کو خلع دے دی تھی اور وہ شرعی طور پر ان کی بیوی نہیں ہے، عامر لیاقت کے انتقال سے قبل دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح کیلئے بہاولپور کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی، انہوں نے فروری 2022 میں عامر لیاقت سے شادی کی تھی۔ تاہم عامر لیاقت کی موت کے دن تک دونوں کی باقاعدہ خلع نہیں ہوئی تھی اور دانیہ ڈاکٹر عامر کے عقد میں تھی۔ دانیہ کا اصرار ہے کہ موت کے وقت عامر لیاقت کے پاس 15 کروڑ روپے کی خطیر رقم موجود تھی جو ان کی موت کے بعد غائب ہو گئی جبکہ بشریٰ اقبال اس الزام کو جھوٹ قرار دیتی ہیں۔ دانیہ نے کراچی کی ایک عدالت میں عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کی درخواست بھی ڈال رکھی ہے لیکن بشریٰ اقبال اور انکے دونوں بچے اسکی مخالفت کر رہے ہیں۔
عمران نے فارن فنڈنگ کیس 8 برس تک کیسے لٹکا کر رکھا؟
دوسری جانب دانیہ کا دعوی ٰہے کہ موت سے پہلے ان کے عامر لیاقت کے ساتھ معاملات ٹھیک ہو چکے تھے اور وہ ان کے پاس واپس جانے کا ذہن بنا چکی تھیں۔ انکا کہنا ہے کہ عامر لیاقت نے موت سے پانچ دن قبل انہیں محبت بھرا پیغام بھیجا تھا۔ دانیہ شاہ نے اپنی انسٹا گرام سٹوری میں بشریٰ اقبال سے متعلق لکھا کہ ان کا ان کی طلاق کے معاملے پر بات کرنے کا کوئی حق نہیں، وہ ان پر بات کرنے سے قبل اپنے گریبان میں جھانکیں۔ دانیہ نے لکھا کہ بشریٰ اقبال کو جھوٹ بولنے سے قبل خدا کا خوف کرنا چاہئے، دانیہ نے انسٹا گرام پر اپنی والدہ کی سٹوری بھی شیئر کی، جس میں انہوں نے بشریٰ اقبال کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ اگر دانیہ کو کوئی نقصان ہوا تو اس کی ذمہ دار بشریٰ ہوں گی۔
