کھٹمل اور انسانوں کا ساتھ 60ہزارسال پرانانکلا

انسانوں کے ساتھ 60 ہزار سال سے ہیں اور ایسا اس وقت ہوا جب لوگوں نے غاروں میں رہنا شروع کیا۔اور ایسا اس وقت ہوا جب لوگوں نے غاروں میں رہنا شروع کیا۔
کسی بھی گھر میں کھٹمل کا نظارہ بھیانک خواب سے کم نہیں ہوتا۔ بیڈ اور فرنیچر میں چھپ جانے والے یہ کیڑے انسانوں کے خون کو پینا پسند کرتے ہیں۔ جب یہ کسی گھر میں داخل ہو جائیں تو ان کا مکمل خاتمہ بہت مشکل ہوتا ہے اور اب سائنسدانوں نے یہ جان لیا ہے کہ یہ کیڑے کب سے انسانوں کے ساتھ ہے۔
درحقیقت سائنسدانوں کے خیال میں انسانی تاریخ کے اولین گھریلو کیڑے کھٹمل ہی ہیں۔ تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے کھٹملوں کی 2 اقسام کی جینیاتی تاریخ کا تجزیہ کیا۔ ایک قسم چمگادڑوں کے ساتھ رہتی ہے جبکہ دوسری انسانوں کے ساتھ۔ دونوں اقسام کی آبادی آخری برفانی عہد کے دوران سکڑ گئی تھی، مگر انسانوں کے ساتھ رہنے والے کھٹمل خود کو بچانے میں کامیاب رہے۔