بلاول بھٹو ضدبازی میں لاہورسے الیکشن لڑ رہےہیں

رہنما مسلم لیگ ن عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے ضد بازی میں لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کا لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ غلط تھا، ووٹ حاصل کرنے کیلئے محنت کرنا پڑتی ہے، کامیابی عوام کے ساتھ مہم چلانے سے ملتی ہے، بلاول بھٹو الیکشن ہار چکے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم ہر جگہ جلسے کر رہے ہیں اور ہر جگہ موجود ہیں، لاہور میں پیپلزپارٹی کا ووٹ بینک نہیں، پیپلزپارٹی نے ضد میں لاہور سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا، پیپلزپارٹی لاہور
’’کینو کے کاشتکاروں کو زبردست نقصان کا سامنا‘‘
میں انتشار پھیلانا چاہتی ہے۔
