چین میں شادی کوآسان،طلاق کو مشکل بنانے کا بل پیش
چین میں شادی کو آسان اور طلاق کو مشکل بنانے کا بل متعارف کرادیاگیا۔
رپورٹ کے مطابق قانونی مسودے میں شادی کا اندراج مقامی رجسٹریشن سینٹر میں لازمی ہونے کی شرط کو ختم کردیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ شادی کے لیے آمادہ ہوجائیں۔شادی کرنے والوں کے لیے مختلف مراعات کا بھی اعلان کیا گیا ہے جب کہ بچوں کی پیدائش کی حوصلہ افزائی کے لیے بالخصوص دوسرے بچے کے جنم پر انعامات کا اعلان کیاگیا۔طلاق کی شرح پر قابو پانے کے لیے نیا طریقہ کار متعارف کرایا گیا۔
خاتون کو 61سال بعد شادی کی انگوٹھی مل گئی
رپورٹ کے مطابق طلاق کے خواہش مند جوڑے کو 30 دن کا ’کولنگ پیریڈ‘ دیا جائے گا تاکہ شوہر یا بیوی میں سے اگر کوئی اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنا چاہے تو ان 30 دنوں میں طلاق کی درخواست واپس لے سکے گا۔