آسٹریلوی پرندے بارٹیلڈ گوڈوٹ کا بغیر رکے 13560 کلومیٹر سفر

بارٹیلڈ گوڈوٹ نامی آسٹریلوی پرندے نے بغیر رکے 13560 کلومیٹر کا طویل فاصلہ طے کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروا لیا ہے۔
اگرچہ بارٹیلڈ گوڈوٹ نامی پرندے طویل فاصلوں تک نقل مکانی کرنے کے ماہر ہوتے ہیں اور زبردست رفتار سے ایک سے دوسرے برآعظم پہنچ جاتے ہیں۔ تاہم ماہرین نے بارٹیلڈ گوڈوٹ نسل کے ایک نوجوان پرندے پر سینسر لگا کر اس کی پرواز نوٹ کی تو معلوم ہوا کہ وہ الاسکا سے اڑا اور ہزاروں کلومیٹر کا سفر کرکے آسٹریلیا کی ریاست تسمانیہ جاپہنچا۔ اس دوران اس نے زمین پر قدم نہیں رکھا، غذا نہیں کھائی اور نہ ہی آرام کیا۔
اس پرندے پر نشانی کے لیے ایک ٹیگ لگایا گیا تھا جس کا نمبر 234684 ہے اور اس نے مجازی طور پر لندن سے نیویارک تک کے ڈھائی چکر لگائے ہوں گے جو سیارہ زمین کے پورے گھیر(سرکم فرینس) کے ایک تہائی کے برابر بھی ہے۔
پرندہ نمبر 234684 پر5 جی معیار کا سیٹلائٹ ٹیگ لگایا گیا تھا جس سے اس کی نشاندہی ہوتی رہی تھی۔ اس پرندے نے 13 اکتوبر 2022 کو اپنا سفر الاسکا سے شروع کیا اور مسلسل 11 دن اور ایک گھنٹہ تک پرواز کرنے کے بعد ہی تسمانیہ کی زمین کو چھوا تھا۔
امریکی میں سبز ، ماحول دوست لائبریری کی تعمیر شروع
