بی جے پی کاپاکستان کے ہاتھوں5بھارتی طیاروں کی تباہی کا اعتراف

بی جے پی کے سینئر رہنم سبرامنیم سوامی نے پاکستان کے ہاتھوں بھارت کے 5 طیارے گرائے جانے کا اعتراف کرلیا۔

بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیم سوامی کاانٹرویو میں کہنا تھا کہ  پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے گرائے۔طیارے تو چین کے ہی تھے لیکن چین کے لوگوں نے حملہ نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ چین کی جانب سے دیے گئے طیارے عمدہ تھے مگر فرانس کے طیارے اتنے عمدہ نہیں تھے، پاکستان نے 5 طیارے گرائے۔

سبرامنیم سوامی نے کہا کہ رافیل طیارے ہمارے ملک کے لیے موضوع نہیں ہیں، انہوں نے کہاکہ رافیل کی خریداری کتنی کرپشن ہوئی یہ دوسری بات ہے کیونکہ مودی کے رہتے ہوئے ہم تحقیقات نہیں کرسکتے، وہ ایسا ہونے نہیں دے گا۔

واضح رہے کہ 22 اپریل 2025 کو پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی کا آغاز کیا تھا جس کے بعد دونوں میں ملکوں میں سرد مہری کا شکار تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔

Back to top button