باکسنگ فیڈریشن کےعہدیداروں پرتاحیات پابندی عائد

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بیرون ملک پاکستانی باکسرزکےسلپ ہونےپرپاکستان باکسنگ فیڈریشن  کےصدراورسیکریٹری پرتاحیات پابندی عائد کردی۔

دو سال میں پاکستان کے3باکسرز بیرون ملک سلپ ہوچکےہیں۔2022 میں انگلینڈ میں ہونےوالےکامن ویلتھ گیمز میں دو اوراٹلی میں ہونےوال کوالیفائنگ راؤنڈ میں ایک باکسر ٹیم کےہمراہ وطن واپس نہیں آئے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈنےاس حوالے سےانکوائری کمیٹی تشکیل دی جس نےاپنی رپورٹ میں باکسنگ فیڈریشن کےصدرخالد محمود اورسیکریٹری ناصرتونگ پر تاحیات پابندی کی سفارش کی۔

پی ایس بی کےبورڈآف گورنرز نےانکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی سفارشارت پرعمل درآمد کرنےکی منظوری دےدی۔

باکسنگ فیڈریشن کےصد خالدمحمود پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری بھی ہیں،تاہم تاحیات پابندی کی صورت میں انہیں یہ عہدہ بھی چھوڑنا پڑ جائے گا۔

دوسری جانب ناصر تونگ نےبتایا کہ تاحیات پابندی غیرآئینی اورغیر قانونی ہے، وہ اس کوچیلنج کریں گے۔

بورڈ آف گورنرز نے کہا کہ باکسنگ فیڈریشن کے دونوں عہدیدار باکسر ذوہیب رشید کے اٹلی میں سلپ ہونے کے واقعہ کے ذمہ دار ہیں، باکسر زوہیب رشید کے بیرون ملک غائب ہونے سے پاکستان کی نیک نامی پرساکھ بری طرح متاثر ہوئی۔

فاطمہ ثناء کی قیادت میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے بورڈ آف گورنرز نے کہا کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن باکسر زوہیب رشید پر مستقبل میں کسی بھی طرح کے ایونٹ میں شرکت پر تاحیات پابندی عائد کرے۔

Back to top button