شردھا کپور  کی فلم ”استری ٹو“نے 600کروڑ کماکرریکارڈ بنالیا

شردھا کپور  کی فلم استری ٹو‘نےہندوستانی باکس آفس پر600 کروڑروپےکا ناقابلِ یقین سنگ میل عبور  کرلیا۔

ڈائریکٹر امَر کوشک کی ہارر کامیڈی، جس میں راجکمار راؤ اور شردھا کپور مرکزی کرداروں میں ہیں، اب باکس آفس کی تاریخ میں پہلی ہندی فلم بن گئی ہے جس نے یہ سنگ میل عبور کیا۔

فلم تجزیہ کارترن آدرش نےسوشل میڈیاپوسٹ کرتےہوئے ہا، ’یہ600 کروڑپار کر چکی ہے‘استری 2′ نےتاریخ رقم کردی ہے۔پہلی ہندی فلم کےطورپرجس نےیہ سنگ میل حاصل کیا۔انہوں نےمزید کہا کہ ’میٹروز سےلےکرنان میٹروز، ملٹی پلیکس سےسنگل اسکرینز،شہری مراکز سےبڑےعوامی بازاروں تک،‘استری 2′ہر جگہ جیت رہی ہے۔‘

ترن آدرش نے’استری 2‘ کی ریلیزکے بعد سے ہفتہ وار باکس آفس کا تجزیہ بھی پیش کیا۔

واضح رہے کہ استری 2 کی تاریخی کامیابی کےبعد مداحوں نےاستری3 کی بھی امید لگالی جس کی وجہ اداکارہ شردھا کپورکابیان ہے۔

شردھا کپور اورراجکمار راؤ نے استری 2کےساتھ سلور اسکرین پرشاندارواپسی کی اور یہ واپسی نہ صرف ان اسٹارزکےلیےبلکہ فلم کی کاسٹ کےلیےبھی بہترین رہی۔

فلم استری 2 نےکہانی اوراداکاری سےمداحوں کےدل جیت لیےجس  کی جھلک باکس آفس پر فلم کے ریکارڈ توڑبزنس میں بھی نظر آئی۔

فلم کی سب سےبڑی دلچسپی شردھا کپورکے کردارکےحوالےسےتھی۔تاہم فلم کے کسی کردارنےان کانام نہیں جانا،سوائےراجکمار راؤکےکرداروکی کے۔لیکن اس صورتحال کی آئندہ انسٹالمنٹ میں تبدیلی کاامکان ہے۔

شردھا کپورنےحال ہی میں اپنےانسٹاگرام پوسٹ میں انکشاف کیا کہ انکےکردارکا نام استری3میں ظاہرہوگا۔

شردھا نے پوسٹ میں فلم کےپردے کےپیچھے کی کچھ تصاویرشیئر کیں جن میں ان کا خوبصورت لہنگےمیں ملبوس انداز ورلڑائی کےمناظر شامل تھے۔

انکی پوسٹ پرایک مداح نےسوال کیا کہ "لیکن نام کیا تھا یہ تو بتادو؟”جس پر شردھا نےجواب دیا "پکا بتاؤں گی! استری3میں۔”

اس جواب سےیہ چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں کہ فلم استری3 بھی آنےوالی ہے جبکہ اس میں شردھاکےکردار کا نام بھی سامنے آجائے گا۔

بشریٰ انصاری کا چاہت فتح جیسے لوگوں کو وائرل کرنے والوں سےمایوسی کا اظہار

ہدایتکار امر کوشک نےبھی تصدیق کی ہے کہ استری3بنائی جائےگی، تاہم اس میں کم ازکم3سال کاوقت لگےگا۔

Back to top button