فاطمہ ثناء کی قیادت میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی

آئی سی سی ویمن ٹی20ورلڈکپ میں شرکت کیلئےپاکستانی کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کی قیادت میں دئبی پہنچ گئی
ورلڈ کپ سےقبل پاکستانی ٹیم دو وارم اَپ میچ کھیلےگی۔کرکٹ ٹیم پہلا وارم اَپ میچ 28 ستمبر کو اسکاٹ لینڈاوردوسرا میچ30ستمبر کو بنگلادیش کےخلاف کھیلے گی۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کااپنا افتتاحی میچ3اکتوبر بروزجمعرات کو سری لنکا کےخلاف کھیلے گی جبکہ اتوار6اکتوبر کودوسرے میچ میں پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کا روایتی حریف بھارت سےمقابلہ ہوگا۔
قومی ٹیم تیسرا میچ 11اکتوبربروز جمعہ کوآسٹریلیا اورچوتھامیچ14اکتوبربروز پیر کو نیوزی لینڈ کے لاف کھیلے گی۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی نےویمن کرکٹ ٹیم کیلئےنیک خواہشات کااظہارکرتےہوئےکہا کہ ویمن ٹیم کی پلیئرزباصلاحیت،ٹیلنٹڈ ہیں۔امید ہےکہ ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمن ٹی20ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائےگی۔
روانگی سے قبل قومی کپتان فاطمہ ثناکا کہنا تھا کہ اچھی کرکٹ کھیلیں گے، کھلاڑیوں کامورال بلند ہے،آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھرپورصلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
واضح رہےکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کاشیڈول جاری کرچکاہے۔
آئی سی سی شیڈول کےمطابق ویمنزورلڈ کپ میں مجموعی طور پر23میچزدبئی اور شارجہ میں کھیلےجائیں گے۔شیڈول کےمطابق ایونٹ میں10ٹیموں کو2 گروپوں میں تقسیم کیا گیاہے۔گروپ اےمیں پاکستان سمیت بھارت،آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کورکھا گیا ہے۔
میگا ایونٹ کےدوسرے گروپ میں جنوبی افریقہ،انگلینڈ،ویسٹ انڈیز،بنگلادیش اور اسکاٹ لینڈکی ٹیمیں شامل ہیں۔
شیڈول کے مطابق پاکستان ویمنزٹیم ٹی 20ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز3اکتوبر کو سری لنکا کےخلاف شارجہ میں کرےگی۔
قومی ویمنز ٹیم اپنا دوسرامیچ روایتی حریف بھارت کےخلاف6اکتوبرکودبئی میں کھیلے گی جبکہ تیسرا میچ11اکتوبر کو آسٹریلیا کےساتھ ہوگا۔
شیڈول کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم گروپ مرحلے کا اپنا آخری میچ 14 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کےخلاف کھیلے گی۔
ویمنز ورلڈ کپ کےدونوں سیمی فائنلز17اور18اکتوبرکودبئی اورشارجہ میں کھیلے جائیں گےجبکہ فائنل میچ 20اکتوبر کودبئی میں شیڈول کیا گیا ہے۔
باکسنگ فیڈریشن کےعہدیداروں پرتاحیات پابندی عائد
ایونٹ میں28ستمبرسےیکم اکتوبرتک10وارم اپ میچزکھیلےجائیں گے۔
