برازیل کی بھینس نے343لیٹردودھ کا ریکارڈ بناڈالا

عمومی طور پر بھنیس روزانہ 12 سے 35 لیٹر دودھ دیتی ہے، تاہم برازیل میں ایک بھینس نے صرف تین دن میں343لیٹردودھ دے کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔
رپورٹس کے مطابق اس بھینس نے تین دن میں کُل 343 لیٹر دودھ دیا، جو اوسطاً روزانہ تقریباً 114 لیٹر بنتا ہے—یہ مقدار عام ڈیری گایوں کی پیداوار سے کئی گنا زیادہ ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ شاندار کارکردگی بھینس کی جینیاتی خصوصیات، معیاری خوراک، بہترین دیکھ بھال اور جدید فارمنگ ٹیکنالوجی کا نتیجہ ہے۔
زیادہ دودھ دینے والی اس قسم کی بھینسوں کا تعلق عام طور پر ہائی پروڈکشن بریڈز، جیسے ہولسٹین نسل، سے ہوتا ہے۔
