چارسدہ میں ڈینگی سے ایک شخص کی جان لے لی

پشاور کے علاقےچارسدہ میں ڈینگی سے ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو گئی۔
ڈی ایچ او ڈاکٹر واسع اللہ کے مطابق سجاد نامی مریض ڈینگی کا شکار تھا جو آج انتقال کر گیا۔ چارسدہ میں اب تک ڈینگی کے 42 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
ادھر راولپنڈی میں بھی ڈینگی دوبارہ پھیلنے لگا ہے۔ ضلعی محکمۂ صحت کی رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک 52 کیسز کی تصدیق ہوئی، جن میں سے 8 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جبکہ 5 تصدیق شدہ مریض تاحال صحت یاب ہونے کے عمل میں ہیں۔ خوش قسمتی سے راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔
اعداد و شمار کے مطابق ضلع راولپنڈی میں 28 اور مری میں 22 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ڈینگی کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے یکم جنوری سے جاری مہم کے دوران 43 لاکھ سے زائد گھروں کی جانچ پڑتال کی گئی، جن میں 11 لاکھ 39 ہزار سے زائد گھروں میں لاروا موجود ہونے کی تصدیق ہوئی۔
