برطانوی نژاد نے سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ کا چیک محسن نقوی کے حوالے کر دیا

برطانوی نژاد پاکستانی بزنس مین وسیم اسلم نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے ایک کروڑ روپے کا چیک وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے حوالے کر دیا۔

یہ ملاقات اسلام آباد میں ہوئی جس میں وسیم اسلم نے انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت عطیہ پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ:

"پاکستان کو اس وقت تاریخ کے ایک غیر معمولی سیلاب کا سامنا ہے، جس نے خاص طور پر خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔”

پنجاب: سیلاب زدہ علاقوں میں سکول بند کرنے پر غور، ہنگامی اقدامات کا فیصلہ

 

انہوں نے مزید کہا کہ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں، اور حکومت متاثرین کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی۔ عطیہ کی یہ رقم وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع کرائی جائے گی تاکہ شفاف طریقے سے متاثرین تک پہنچائی جا سکے۔

پس منظر:

پاکستان میں جاری شدید بارشوں اور بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے کے باعث دریائے چناب، ستلج اور راوی میں طغیانی کی صورتحال ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں خاندان متاثر ہو چکے ہیں۔

Back to top button