عالمی بینک کی سندھ واٹر، ایگریکلچر منصوبے میں تبدیلیوں کی تجاویز

عالمی بینک نے پانی اور زراعت پر توجہ مرکوز کرتےہوئے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات پر صوبائی حکومت کی مدد کے لیے سندھ واٹر اینڈ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن منصوبے کے لیے عمل درآمدی منصوبے میں تبدیلیوں کی تجویز دی ہے تاکہ آبی سرگرمیوں میں کمی لائی جائے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی بینک نے موسمیاتی تبدیلی پر ٹیکنیکل نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی منظوری گزشتہ برس دسمبر میں دی گئی تھی، جس کا منصوبہ موسمیاتی تبدیلی سے متاثر پانی مزید قیمتی بنانے کے لیے زرعی پانی کی پیداواریت بہتر بنانا تھا۔

عالمی بینک منصوبے کے لیے مجوزہ تخفیفی سرگرمیوں اور خاص تصرف پر حکومت سے مذاکرات کر رہا ہے، جس کا مقصد موسمیاتی تبدیلی، بحرانوں سے متاثرہ پانی کی فراہمی مزید کارآمد بنانے کے لیے زرعی پانی کی پیداواریت میں اضافہ کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انٹگریٹڈ واٹر ریسورسز منیجمنٹ (آئی ڈبلیو آر ایم) کے لیے محکمہ جاتی فریم ورک بہتر بناتے ہوئے منصوبہ سندھ کی سیلاب اور خشک سالی سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر کرے گا۔

کپاس کی پیداوار 4 دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

Back to top button