کپاس کی پیداوار 4 دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

فصلی سال23-2022 کے حتمی اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ پاکستان میں 49 لاکھ 12 ہزار 69 گانٹھوں کی پیداوار ہوئی جو تقریباً چار دہائیوں میں سب سے کم ہے۔
سال22-2021 کے سیزن میں 74 لاکھ 41 ہزار 833 گانٹھوں کی پیداوار کے مقابلے میں سالانہ پیداوار میں 25 لاکھ 28 ہزار 764 گانٹھوں کی کمی دیکھی گئی۔
اس کا مطلب ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو اپنی سالانہ ڈیڑھ کروڑ گانٹھوں کی کمی پوری کے لیے تقریباً ایک کروڑ گانٹھیں درآمد کرنا ہوں گی۔
