پاکستان میں موبائل فون سستے ہو گئے

پاکستان میں موبائل فون بنانے والی ملکی اور غیر ملکی تمام کمپنیوں نے 20 سے زائد موبائل فونز ماڈلز کی قیمتیں 400 روپے سے لے کے 10ہزار روپے تک کی کمی کر دی
موبائل فون ایسوسی ایشن اور مارکیٹ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تمام کمپنیوں نے نہ صرف اسمارٹ موبائل فون کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے بلکہ بٹنوں والے فون جس میں فیچرز فونز بھی شامل ہیں اس میں بھی 100روپے سے لے کے 500 روپے تک کی کمی کی ہے۔
موبائل فون کمپنیوں کے سیلز ٹارگٹ پورے نہیں ہو رہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں نمایاں کمی کی جا رہی ہے جبکہ پاکستان میں موبائل فون زیادہ تعداد میں بنائے جا رہے ہیں۔
