بڑی صنعتوں کی پیداوار مئی میں 14 فیصد گر گئی

بڑی صنعتوں کی پیداوار (ایل ایس ایم) مئی میں سالانہ بنیادوں پر 14.37 فیصد گھٹ گئی۔پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ بڑی صنعتوں کی پیداوار گزشتہ مالی سال 2023 کے دوران مسلسل نویں مہینے تنزلی کا شکار رہی، اس کی بنیادی وجہ خاص طور پر برآمدی صنعت ٹیکسٹائل کا سست پیداواری عمل ہے۔بڑی صنعتوں کی پیداواری سرگرمیوں میں کمی کے نتیجے میں نمایاں تعداد میں لوگ بے روزگار ہوئے۔
ان اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کے صنعتی شعبے کو چیلنجز کا سامنا ہے اور اس سے آنے والے مہینوں میں ملک کی مجموعی معاشی کارکرگی کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
