سری لنکا کا پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان

سری لنکا نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 16 جولائی بروز اتوار سے سری لنکا کے گال اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت دمتھ کرونا رتنے کریں گے۔
سری لنکن ٹیم میں نشان مدوشکا، کوشال مینڈس، اینجلو میتھیوز، دنیش چندیمل، دھننجیا ڈی سلوا اور پتھم نشانکا بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ سمر اوکرما، کمندو مینڈس، رمیش مینڈس اور پربتھ جے سوریا، پراوین جیا وکرما، کسن رجیتھا، مدوشنکا، وشوا فرنینڈو اور لکشیتا
بڑی صنعتوں کی پیداوار مئی میں 14 فیصد گر گئی
مانا سنگھے بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
