پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ

 پاکستان کے ڈالر ذخائر9ارب84کروڑ 68 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل کئی ہفتوں سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اعلامیے کے مطابق 2کروڑ ڈالر اضافے کے بعد پاکستان کے ڈالر ذخائر 9 ارب84 کروڑ 68 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

مرکزی بینک کے جاری اعداد وشمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس4.32 ارب جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس5.52ارب ڈالر موجود ہیں۔

اس سے قبل اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں 3مارچ کوختم ہونے والے ہفتےمیں بھی 48.61 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔

معروف گلوکار عدنان سمیع تنقید کی زد میں کیوں آ گئے

Related Articles

Back to top button