فروری میں اوورسیز نے 2 ارب ڈالر وطن بھجوائے

رواں برس فروری میں اوورسیز پاکستانیوں نے 2 ارب ڈالر کی خطیر رقم وطن بھجوائی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال فروری میں اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر جنوری کے مقابلے تقریباً پانچ فیصد زائد ہیں۔
جنوری میں ایک ارب 89 کروڑ ڈالر کی ترسیلات بھیجی گئی تھیں۔ 31 مہینوں کے بعد جنوری 2023 میں ترسیلات زر دو ارب ڈالر سے کم رہی تھیں جو فروری میں واپسی پلٹی ہے۔
سعودی عرب سے ترسیلات زر جنوری میں 40 کروڑ ڈالر ہو گئی تھیں جبکہ فروری میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 45 کروڑ ڈالر سے زائد کی ترسیلات وطن بھیجیں۔
فروری میں متحدہ عرب امارات سے 32 کروڑ اور برطانیہ سے بھی تقریباً 32 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔
آئی ایم ایف انصاف سے پیش نہیں آ رہا
