ایک ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

ملک میں مہنگائی میں اضافے کا رجحان جاری ہے، حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.20فیصد کا معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 34.96 فیصد کی ریکارڈکی گئی ہے۔
ملک میں 17 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ آمدن والوں کیلئے مہنگائی کی شرح 36.51فی صد رہی ہے جبکہ حالیہ ہفتے ملک میں19اشیائے ضروریہ مہنگی ،12سستی ہوئیں جبکہ 20کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران آلو، ٹماٹر، لہسن، دال ماش، چینی، کپڑے دھونے کا صابن، بیف، مٹن، کھلا دودھ، دہی، گڑ، آٹا، نمک اور ٹوٹا چاول سمیت بنیادی ضروریات زندگی کی19شیاء مہنگی ہوئیں۔
