ٹرمپ کے دورہ چین سے پہلےسی17طیارےبیجنگ پہنچ گئے

امریکی صدر 13سے15مئی کےدوران چین کادورہ کریں گے۔ ٹرمپ کے دورہ چین سے پہلےسی17طیارےبیجنگ پہنچ گئے۔
امریکی فضائیہ کے سی 17گلوب ماسٹرتھری طیارے بیجنگ کیپیٹل انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچ گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بڑے فوجی ٹرانسپورٹ طیارے ٹرمپ کے دورے کے لیے درکار گاڑیاں، سکیورٹی آلات اور دیگر لاجسٹک سامان لے کر آئے ہیں۔
صدر ٹرمپ 13 سے 15 مئی کے دوران چین کا دورہ کریں گے، جسے واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان پیچیدہ تعلقات کے باوجود سفارتی روابط کی نئی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ طیارے امریکی صدور کے دوروں کے لیے سکیورٹی اور آپریشنل تیاریوں کا اہم حصہ ہوتے ہیں۔

Back to top button