غداری کیس میں لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت منظور

 لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی 26 اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

عمران خان نے تھانہ رمنہ اسلام آباد میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

عمران خان نے استدعا کی کہ مجھ پر غداری سمیت سنگین دفعات کے تحت خلاف قانون مقدمہ درج کیا گیا، سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے اور متعقلہ عدالت سے رجوع کرنے کےلیے مناسب وقت فراہم کرے۔

عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ جسٹس علی باقر نجفی نے درخواست پر سماعت کی۔

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی 26 اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

ٹوئیٹر پر مفت بلیو ٹک ہٹانے کیلئے 20 اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر

Back to top button