سابق وفاقی وزیر اور چیئرمین کشمیر کمیٹی رات گئے گرفتار

سابق وفاقی وزیر اور چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق  اسلام آباد سے تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق شہریار آفریدی کو سیکٹر ایف 8 سے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کارکنوں کو اکسانے اور توڑ پھوڑ کے  الزام میں پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

Back to top button