چائلڈ کانٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ تین دن بعد بحال

چائلڈ کانٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ تین دن کی معطلی کے بعد بحال کر دیا گیا ہے، جس پر انہوں نے مداحوں سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے مبینہ رپورٹنگ پر ردعمل بھی دیا۔

واضح رہے کہ 16 سالہ طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ، جس کے فالوورز کی تعداد پانچ لاکھ سے زائد ہے، 21 اگست کو بغیر کسی واضح وجہ کے معطل کر دیا گیا تھا۔

طلحہ کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام نے صرف رولز کی خلاف ورزی کا ذکر کیا لیکن کوئی وضاحت فراہم نہیں کی۔ بعض حلقوں کا خیال تھا کہ ان کی کم عمری اس معطلی کی ممکنہ وجہ ہو سکتی ہے، تاہم انسٹاگرام کی پالیسی کے مطابق 13 سال سے زائد عمر کے صارفین کو پلیٹ فارم استعمال کرنے کی اجازت حاصل ہے۔

انڈین پنجابی فلم انڈسٹری کے مزاحیہ اداکار جسویندر بھلا 65 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

طلحہ احمد نے حالیہ ویڈیو پیغام میں اکاؤنٹ کی بحالی کو اللہ تعالیٰ کے کرم اور مداحوں کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا۔

انہوں نے مبینہ رپورٹنگ کرنے والوں کے لیے شاعرانہ انداز میں ردعمل دیتے ہوئے کہا: "ہم ہی کو جراتِ اظہار کا سلیقہ ہے، صدا کا قحط پڑے گا تو ہم ہی بولیں گے۔” انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ جلد نیا کانٹینٹ اپنے فالوورز کے ساتھ شیئر کریں گے اور ہمیشہ کی طرح خوشیاں اور مسکراہٹیں بانٹنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

Back to top button