ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث چین اور جنوبی کوریا کی اپنے شہریوں کے لیے ہدایات جاری

اسرائیل ایران کشیدگی کےپیش نظر  چین اور جنوبی کوریا نے اپنے شہریوں کے لیے   ہدایات جاری کردیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کےمطابق چین نے اسرائیل سے اپنے شہریوں کو فوری انخلا کی ہدایت کردی ہے۔

چین میں اسرائیلی سفارتخانے  نےخبردار کیا کہ چینی شہری زمینی بارڈرکراسنگ کےذریعےاسرائیل سے جلد نکل جائیں، سکیورٹی صورتحال تشویشناک ہےلہٰذا چینی شہری اردن کی طرف نکل جائیں۔

جنوبی کوریا کی اپنے شہریوں سے ایران چھوڑنے کی اپیل:

دوسری جانب جنوبی کوریا نے بھی اپنے شہریوں سےایران چھوڑنے کی اپیل کی ہے۔

جی 7 ممالک کا اسرائیل کی حمایت کا اعلان ، ایران عدم استحکام کا سبب قرار

 

جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کے تمام خطوں میں رہنے والے جنوبی کوریائی باشندوں کو جلد از جلد ملک چھوڑدینا چاہیے۔

واضح رہےکہ اس سے قبل جنوبی کوریا کے سفارت خانے نے ایران میں قونصلر خدمات معطل کردی تھیں۔

Back to top button