چینی حکومت چاہتی آئندہ انتخابات میں کامیاب نہ ہوں: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر الزام عائد کیا ہے کہ چینی حکومت چاہتی ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں کامیاب نہ ہوں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین امریکی انتخابی ڈیٹا ہیک کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر اور ایف بی آئی کو چین سے متعلق تحقیقات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انتخابات سے متعلق خفیہ انٹیلی جنس دستاویزات کو فوری طور پر ڈی کلاسیفائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2020 کے صدارتی انتخابات کے ڈیٹا میں بھی چین نے مداخلت کی تھی، جبکہ امریکا میں انتخابی عمل کو متعدد خطرات کا سامنا ہے۔
امریکی صدر نے اپنے خطاب میں ملکی دفاعی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے پاس دنیا کی بہترین فوج موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سرحدوں کو محفوظ بنایا، جو ماضی میں انتہائی خراب حالت میں تھیں، تاہم اب صورتحال بہتر ہو چکی ہے۔
ایران سے رابطے جاری، ٹرمپ اب بھی سفارتکاری کے لیے تیار ہیں: وائٹ ہاؤس
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا نے مختلف محاذوں پر کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن میں وینزویلا سے متعلق اقدامات بھی شامل ہیں۔
