کوکونٹ ملک بالوں کیلئے بھی مفید قرار

ماہرین صحت نےکوکونٹ ملک کو صحت کے ساتھ ساتھ بالوں کیلئے بھی مفید قرار دیدیا۔
جدید تحقیق کے مطابق کوکونٹ ملک میں ضروری غذائیت جیسے وٹامن سی اور ای پائے جاتے ہیں، جو بالوں کو صحت مند بنانے کے ساتھ ساتھ اس کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کوکو نٹ ملک کو انڈے میں شامل کرکے بالوں میں لگایا جائے تو اس سے آپ کے بال نرم ملائم ہوجائیں گے۔ایک عدد انڈے میں 2 سے 3 چمچ یا حسب ضرورت کوکونٹ ملک کو اچھی طرح مکس کرکے بالوں میں 30 منٹ کیلئے لگا رہنے دیں اور پھر معمول کے مطابق بالوں کو دھو لیں۔
ٹری ٹی آئل کو بالوں اور جلدِ کیلئے بہترین مانا جاتا ہے، ٹری ٹی آئل اور کوکونٹ ملک کو ہم وزن اور حسب ضرورت لے کر بالوں میں اچھی طرح لگائیں اور تھوڑی دیر لگا رہنے کے بعد بالوں کو دھو لیں، اس طریقے سے بھی بالوں میں چمک آجائے گی۔