پارلیمنٹ جوقانون بنائے گی عدالتوں کو اسی کےمطابق فیصلہ کرنا ہوگا: رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج کاکام تقریریں کرنا نہیں، پارلیمنٹ جوقانون بنائے گی عدالتوں کو اسی کےمطابق فیصلہ کرنا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نےکہا کہ قانون بنانا پارلیمنٹ کاکام ہے،عدالتیں آئین و قانون کےمطابق فیصلےکرنے کی پابند ہیں۔

سندھ حکومت جائز حق دے تو پیپلز پارٹی کے پارٹنر بن سکتے ہیں: مصطفیٰ کمال


یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کےسینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے تقریب سےخطاب میں کہاتھاکہ سپریم کورٹ نےفیصلہ کردیاتو اس پر عمل ہوگا، معاملات اس طرح نہیں چلیں گے،عدالتی فیصلوں پرعملدرآمد کامعاملہ ججز کمیٹی میں اٹھاؤں گا،یہ ممکن نہیں کہ سپریم کورٹ کےفیصلوں پر عملدرآمد نہ ہو۔

Back to top button