سندھ حکومت جائز حق دے تو پیپلز پارٹی کے پارٹنر بن سکتے ہیں: مصطفیٰ کمال

سینیئر رہنما ایم کیو ایم پاکستان مصطفیٰ کمال کا کہنا ہےکہ سندھ حکومت انہیں دشمن نہیں پارٹنر سمجھے، سندھ حکومت جائزحق دے تو پیپلز پارٹی کے پارٹنر بن سکتے ہیں۔
مصطفیٰ کمال نے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان کو وفاق میں حصہ نہیں ملا، صوبائی اورشہری حکومت بھی ان کی نہیں، تاہم ایم کیو ایم اپنےحصے کا کام کررہی ہے۔
