ایم کیو یم نے گورنر سندھ کی تبدیلی کی صورت میں حکومت سے الگ ہونے کا عندیہ دے دیا

سینیئر رہنما ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار واضح کیا ہے کہ ن لیگ نے گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کا یک طرفہ فیصلہ کیا تو ایم کیو ایم کےلیے حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہوگا۔
رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے کہا کہ سندھ کا گورنر ایم کیو ایم کا گورنر ہے، مسلم لیگ ن کے ساتھ یہی طے ہوا تھا کہ سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری ہی رہیں گے۔
یاد رہے کہ کامران ٹیسوری کو ہٹانے کی قیاس آرائیاں بھی ہوتی رہیں،اس سے قبل وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کا بیان سامنے آیا تھاکہ بشیر میمن کو گورنر سندھ بنائے جانے کی خبروں میں صداقت نہیں۔تاہم انہوں نےگورنر کی تبدیلی سےمتعلق اشارہ دیتے ہوئے کہاتھا کہ پیپلز پارٹی سےمشاورت جاری ہے،چند روز میں فیصلہ ہوجائےگا۔
