پارلیمنٹ میں جعلی نمائندے بیٹھے ہیں،حقیقی نہیں،فضل الرحمان

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کاکہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں عوام کے جعلی نمائندے بیٹھے ہیں حقیقی نہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ  حکومت کے فرنٹ پر کوئی اور ڈور کسی اور کے ہاتھ میں ہے،ایسا وزیر اعظم آتا ہے کہ کچھ نہیں پتہ چلتا کہا سے آیا کہا گیا،ہمارے سیاستدانوں نے پہلے سے باہر اپنے لیے انتظامات کئے ہوئے ہوتے ہیں،وزیر اعظم اور  آرمی چیف چائنہ سے خالی ہاتھ لوٹے،انہوں نے کہا کہ آؤ یہاں سرمایہ کاری کریں، چائینہ نے کہا کہ یہاں سیاسی استحکام نہیں کیسے یہاں سرمایہ کاری کریں۔امریکا کا ایجنڈا تبدیل ہوگیا ہے،،،دینی مدارس انکے نشانہ پر ہیں۔

 جے یو آئی کے سربراہ نے کہاکہ کوئی دینی مدارس کی طرف آنکھ اٹھا کر دکھائے،ملک انتہائی نازک حالات سے گزر رہا ہے،سب کو یکجا کرنا انتہائی ضروری ہے۔پورے خطے میں اس وقت اگر کوئی معاشی لحاظ سے ڈوب رہا ہے تو وہ پاکستان ہے۔پارلیمنٹ میں موجود لوگ عوام کے حقیقی نمائندے نہیں ہیں، یہ جعلی نمائندے بن کر بیٹھے ہیں ڑھوتری گردش سے بڑھتی ہے تاجر کے لیے آسانیاں پیدا کرنی ہوگی تبھی جاکے ملک ترقی کرے گا۔

Back to top button