شوبز جوڑی حبا اورآریز کی شادی کے بعد کیوٹ فائٹ

شادی محبت کی ہو یا ارینجڈ، میاں بیوی کے درمیان چھوٹی موٹی لڑائی اور گلے شکوے ایک دوسرے میں پیار، محبت کو مزید بڑھاتے ہیں، ایسی ہی لڑائی پاکستانی شوبز کی خوبصورت جوڑی اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریزاحمد کے درمیان نکاح کے دوسرے ہی روز دیکھنے میں آئی۔

رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستان شوبز کی خوبصورت اداکارہ حبا بخاری نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں حبا اورآریزدُولہا دُلہن بنے گاڑی میں جا رہے ہیں، اس دوران دونوں کے درمیان بہت ہی کیوٹ فائٹ ہو جاتی ہے۔

حبا بخاری اپنے شوہر سے پوچھتی ہیں کہ میں تمہیں کتنی بُری لگتی ہوں، اس پر آریزکہتے ہیں اتنی کہ میں نے تم سے شادی کر لی، تو مجھے بری لگتی تو کیا میں تمہیں اپنا جیون ساتھی بناتا؟ اس کے بعد آریز اپنی نئی نویلی دلہن سے شکوہ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ تاریخ گواہ ہے کہ تم نکاح کے اگلے ہی دن مجھ سے لڑائی کر۔لی۔

ہمایوں سعید نے عدنان سے بیوی چرانے کا بدلہ لے لیا؟

آریزکے اس شکوے پر حبا غصے سے کہتی ہیں کہ اب یہ بھی بتاؤ کہ میں تم سے کیوں لڑی اور پھر خود ہی جواب دینے لگتی ہیں، تاریخ گواہ ہے کہ نکاح کے اگلے دن تم پورا دن گھر سے غائب رہے، تم اپنے دوستوں کیساتھ تھے یا کہیں اور تھے مجھے کیا پتہ؟ مجھے نہیں معلوم تم کیا۔کر رہے تھے لیکن تم پورا دن غائب تھے اور یہی نقصان ہے محبت کی شادی کا۔

تاہم حبا اورآریزکے درمیان یہ کوئی سنجیدہ لڑائی نہیں تھی بلکہ ایک کیوٹ فائٹ تھی جس میں دونوں کی ایک دوسرے کے لیے محبت صاف جھلک رہی تھی۔ اس ویڈیو میں آریزاحمد اپنی اہلیہ حبا سے پہلی ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ مجھے تمہارے ساتھ شادی سے پہلے ہونے والی تمام ملاقاتیں یاد ہیں خصوصا جب تم مجھے پہلی مرتبہ ملی تھی۔

Back to top button