پنجاب:بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو کرانے کا فیصلہ

پنجاب میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پنجاب کے 17 اضلاع میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عمران خان خودکو نہیں بچا سکتے
پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات ڈی جی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، خانیوال، لیہہ اور وہاڑی میں ہوں گے۔اس کے علاوہ بہاولپور ،ساہیوال، پاک پتن اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بلدیاتی انتخابات پہلے مرحلے میں ہوں گے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خوشاب، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، جہلم اور اٹک بھی پہلے مرحلے میں شامل ہیں۔
