سنیتا مارشل اور حسن احمد کی شادی متنازع کیوں ہے؟

کہتے ہیں جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور زمین پر ان کا ملن ہوتا ہے، ایسا ہی ایک ملن اداکارہ سنیتا مارشل اور اداکار حسن احمد کا بھی ہوا تھا لیکن کافی عرصہ گزر جانے کے باوجود آج بھی دونوں کے مذاہب مختلف ہونے کی وجہ سے ان کی شادی پر سوالات اٹھائے جاتے ہیں۔ مسلسل کیا جانے والا سوال یہ ہے کہ سنیتا کے مسیحی ہونے اور حسن کے مسلمان ہونے کی وجہ سے دونوں کی شادی کیسے جائز ہو سکتی ہے؟
یاد رہے کہ سنیتا اور حسن نے پسند کی شادی کی تھی اور سنیتا نے یہ شرط رکھی تھی کہ وہ اپنا مذہب تبدیل نہیں کریں گی۔ دونوں کی شادی 2019 میں ہوئی اور اب اسے 13 سال کا عرصہ گزر چکا ہے، دونوں کے دو بچے بھی ہیں، ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں اور دونوں اپنی مرضی سے دین اسلام کے پیروکار ہیں۔
مختلف مذاہب سے تعلق ہونے کی وجہ سے دونوں کو شادی میں کئی مشکلات بھی پیش آئیں اور خاندان کے کئی لوگ ناراض بھی رہے، لیکن دونوں اپنے موقف پر ڈٹے رہے اور دنیا کی ایک نہ سنی۔ حال ہی میں دونوں میاں بیوی نے وائس آف امریکا کیساتھ ایک انٹرویو میں اپنی ازدواجی زندگی میں آنے والی مشکلات پر کھل کر باتیں کیں اور بتایا کہ کس طرح لوگ انکی شادی پر اب تک اعتراض اُٹھاتے ہیں۔
اداکار حسن احمد کے مطابق نہ صرف عام لوگوں بلکہ ان کے اہل خانہ نے بھی سنیتا مارشل سے شادی پر اعتراض کیا اور وہ کافی عرصے تک ان سے ناراض بھی رہے، حسن بتاتے ہیں کہ انہیں شادی کیے 13 سال گزر چکے ہیں، جن میں سے 10 سال دونوں نے صرف ایک دوسرے کو سمجھنے میں لگا دیئے، اداکار کے مطابق انہیں ایک دوسرے کے جذبات، مذاہب اور فطرت کو مکمل طور پر سمجھنے میں ایک دہائی لگی۔ ایک سوال پر انہوں نے تسلیم کیا کہ محبت کی شادی کے بعد شادی سے پہلے کی تمام باتیں صرف کتابی حد تک ہی رہ جاتی ہیں۔
مسز وسیم اکرم ’’بھابھی‘‘ کا کیا مطلب سمجھتی رہیں؟
حسن نے بتایا کہ انہیں سنیتا مارشل سے اظہار محبت کرنے یا شادی کی پیشکش کرنے میں کسی طرح کی ہچکچاہٹ نہیں ہوئی تھی، وہ بالکل سیدھے بندے ہیں اور لڑکیوں کے معاملے میں تو بہت ہی صاف گو ہیں اس لیے انہوں نے سنیتا کو صاف بتا دیا کہ وہ انہیں پسند کرتے ہیں اور اپنا جیون ساتھی بنانا چاہتے ہیں۔ جواب میں حسن نے صرف ایک شرط رکھی تھی کہ وہ اپنا مذہب تبدیل نہیں کریں گی، جو حسن نے تسلیم کر لی۔
انٹرویو کے دوران سنیتا مارشل نے بتایا کہ ان کے والدین بھی ان کی شادی پر ناراض ہوئے اور انہیں منانے میں کافی وقت لگا مگر وہ مان گئے، اداکارہ کا کہنا تھا کہ عام لوگوں کی نسبت اپنے والدین اور اہل خانہ کو سمجھنا پھر بھی آسان ہوتا ہے اور والدین ہونے کے ناتے انہیں بات کو سمجھنا بھی پڑتا ہے۔ بچوں کے مذہب اور عقیدے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر سنیتا مارشل نے بتایا کہ ان کے دونوں بچے مذہب اسلام کے پیروکار ہیں.
انہوں نے وضاحت کی کہ شادی کے وقت ہی حسن احمد نے طے کر لیا تھا کہ ان کے بچوں کا مذہب اسلام ہوگا اور پھر بچوں نے بھی یہی فیصلہ کیا۔ سنیتا اور حسن نے بتایا کہ ان کے بچے نہ صرف مذہب اسلام کے پیروکار ہیں بلکہ وہ والدہ کے مذہب مسیحیت کو بھی اچھی طرح سمجھتے ہیں، ایک سوال کے جواب میں سنیتا مارشل نے کہا کہ بطور اقلیتی اداکارہ انہیں کبھی کسی تفریق کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور وہ حسن سے شادی کے فیصلے پر مطمئن ہیں۔
