عفت عمر نے میرا جسم میری مرضی کا نعرہ کیوں لگا دیا؟

اپنی عمر اور ڈریسنگ پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے معروف اداکارہ اور میزبان عفت عمر نے کہا ہے کہ جب میرا دل کرتا ہے تو میں سرخ لپ سٹک لگاتی ہوں، میرا دل کرتا ہے تو چھوٹے کپڑے پہنتی ہوں، میں کسی کا کچھ نہیں لے رہی یہ میری زندگی ہے اور کسی کو حق نہیں کہ میری حوصلہ شکنی کرے یا مجھ پر تنقید کرے، کیونکہ یہ میرا جسم ہے، اور میری مرضی ہے۔

اداکارہ عفت عمر کہتی ہیں کہ 50 سال کی عمر میں بھی دل جوان ہی رہتا ہے، عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا، لہذا جیو اور جینے دو، میں کیا پہن رہی ہوں اور اپنے لیے کیا کر رہی ہوں اس سے کسی کو کیا تکلیف ہے، میری زندگی کا ہمیشہ سے یہ اصول رہا ہے کہ میں ہر کا۔ ٹاپ پر پہنچ کر چھوڑتی ہوں، میں ایک ٹاپ ماڈل تھی، میں صرف 24 سال کی تھی جب میں نے ماڈلنگ چھوڑ دی، یہ وہ عمر ہے جب لوگ ماڈلنگ شروع کرتے ہیں۔

پھر 10 سال تک میں نے اداکاری نہیں کی کیونکہ میری شادی ہو گئی تھی، اداکاری میں آ کر بھی میں اب بریک لے رہی ہوں، شاید اس کے بعد کام نہیں کروں گی، شاید کوئی بہت اچھا کام آ جائے یا اتنی اچھی پیشکش آ جائے، اس لیے کبھی نا نہیں کرنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ اب میں نے سوچ لیا ہے کہ کام وہی کرنا ہے جس پر دل کرے گا، اب صرف کام کے لیے کام نہیں کرنا۔

سنیتا مارشل اور حسن احمد کی شادی متنازع کیوں ہے؟

اپنے ایک انٹرویو میں عفت عمر نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹرولنگ کرنے والوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں اتنی بُری ہوں تو مجھے نظر انداز کرو۔ انہوں نے کہا کہ شروع میں وہ ٹرولنگ پر پریشان ہوتی تھیں مگر اب میں لوگوں کے کمنٹس پڑھتی ہی نہیں، بس یہی دیکھتی ہوں کہ لائیکس کتنے ہیں اور ری شیئر کتنے ہیں لیکن ہمیشہ کمنٹس زیادہ ہوتے ہیں، اور نفرت کمنٹس میں آتی ہے جبکہ لائیکس اور ری شیئر آپ کو بتاتے ہیں کہ آہکا لکھا ہوا کتنے لوگوں کو پسند آیا۔ انہوں نے کہا کہ جس نے میرے خلاف جو لکھنا ہے لکھے، جس نے جو کرنا ہے کرے، میں تو پڑھتی ہی نہیں، ٹائم ہی نہیں ہے میرے پاس ایسی بکواسیات پڑھنے کے لئے، میرا جو دل کہتا ہے کہہ دیتی ہوں۔

سوشل میڈیا پر عفت سمیت پاکستانی اداکاروں کی تصاویر پر عمر، کپڑوں یا انداز کو لے کر ٹرولنگ اور تنقید عام سی بات ہے مگر عفت کے مطابق وہ ٹوئٹر پر ٹرینڈ بننے کے باوجود ’سوشل میڈیا کو بالکل سنجیدگی سے نہیں لیتیں۔

عفت عمر نے بتایا کہ میرا وقت تو چلا گیا میں تو صرف اب لطف حاصل کر رہی ہوں، میں اپنے ناقدین کو دیکھتی ہوں اور ان کے لیے خوش ہوتی ہوں کہ انھیں میری وجہ سے شہرت اور مالی مفاد مل رہا ہے، میں پرانے لوگوں میں سے ہوں جنھیں وقت کے مطابق خود کو ڈھالنا ہوتا ہے، میرے خیال سے یہی چیز مجھے اب تک قائم رکھے ہوئے ہے۔ عفت کہتی ہیں کہ جب مجھے بہت غصہ آ جائے تو میں سوشل میڈیا پر کرارا جواب بھی دیتی ہوں۔

Back to top button