مسز وسیم اکرم ’’بھابھی‘‘ کا کیا مطلب سمجھتی رہیں؟

 سٹار کرکٹر وسیم اکرم نے بتایا ہے کہ جب سے ان کی آسٹریلوی نژاد اہلیہ شنیرا پاکستان آئی ہیں لوگ ان کو ’’بھابھی‘‘ کہہ کر پکارتے ہیں، تاہم شروع شروع میں شنیرا یہی سمجھتی رہیں کہ شاید لوگ ان کو باربی ڈول والی ’’باربی‘‘ کہہ کر مخاطب کر رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اپنی مقبولیت میں اپنی مثال آپ ہیں لیکن ان کی دوسری اہلیہ شنیرا اکرم بھی ان سے کم نہیں، آسٹریلوی نژاد شنیرا اکرم کے سوشل میڈیا پر پیغامات کو لوگ انتہائی مثبت قرار دیتے ہیں اور شنیرا کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں کہ وہ آسٹریلوی نژاد ہوتے ہوئے پاکستانی ماحول میں رچ بس گئی ہیں۔

وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘‘ میں شرکت کی اور اپنی زندگی کے یادگار لمحات مداحوں سے شیئر کئے، وسیم اکرم نے ذاتی زندگی پر روشنی ڈالتی ہوئے ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا کہ جب شنیرا پاکستان آئیں تو لوگ ان کو ہر جگہ ’’بھابھی‘‘ کہہ کر پکارتے تھے تو شنیرا سمجھتی تھیں کہ شاید لوگ ان کو ’’باربی‘‘ کہہ کر مخاطب کر رہے ہیں۔

عفت عمر نے میرا جسم میری مرضی کا نعرہ کیوں لگا دیا؟

وسیم اور ان کی اہلیہ شیزا نے اپنی پرائیوٹ لائف اور اپنے رشتے سے متعلق بہت سے واقعات کا ذکر کیا اور بتایا کہ ایک دوسرے کے ساتھ اپنے تعلق کی مضبوطی ثابت کرنے کیلئے مختلف گیمز بھی کھیلیں۔ وسیم اکرم نے غیر ملکی خاتون سے شادی کے بعد پیش آنے والے مختلف واقعات کا ذکر کیا اور بتایا کہ شنیرا کو اردو نہیں آتی تھی، شنیرا نے بتایا کہ جب میری شادی ہوئی میں پاکستان سے متعلق کچھ نہیں جانتی تھی, یہاں تک کہ جب میں پہلی بار کراچی کے ساحل سمندر پر پہنچی تو مجھے وہاں اونٹ دیکھ کر حیرانی ہوئی۔

شنیرا اکرم کے مطابق آج صورتحال مختلف ہے، پاکستان میرے لیے اس وقت دنیا کا مرکز ہے، میں نے اپنی زندگی کے اہم ترین سال یہاں گزارے ہیں، ایک عورت، ایک بیوی، ایک ماں کی حیثیت سے میں یہاں رہتی ہوں، حال ہی میں جب میں آسٹریلیا گئی تو میں بھول گئی تھی کہ یہاں رہتے ہوئے میں کیا تھی؟ یہ بہت ہی عجیب تھا۔
یاد رہے کہ وسیم اکرم کی پہلی اہلیہ ایک مہلک بیماری کے ہاتھوں جان سے گزر گئی تھیں جس کے بعد انہوں نے آسٹریلوی لڑکی شیزا سے شادی کر لی تھی۔

Back to top button